Posts

Showing posts from September, 2020

سلاجیت کیا ہے اور مردانہ طاقت کیسے پیدا کرتی ہے؟

Image
 سلاجیت کیا ہے اور مردانہ طاقت میں کیسے اضافہ کرتی ہے کثر موسم سرما میں قبائلی علاقہ جات یا شمالی علاقوں سے لوگ شہروں اور قصبوں میں وارد ہوتے ہیں۔ ان کے کاندھے پر ایک بڑی گٹھری ہوتی ہے جس میں طرح طرح کی ایسی سوغاتیں ہوتی ہیں جو عام طور پر دستیاب نہیں ہوتیں۔ جن کے بارے میں خاص طور پر مرد حضرات میں بڑی لچھے دار کہانیاں مشہور ہیں۔ ان سوغاتوں میں دنداسہ، ہینگ، اخروٹ، بادام، پستہ، سلاجیت اور دیگر کچھ جڑی بوٹیاں وغیرہ شامل ہوتی ہیں، جن کے فوائد کے بارے میں عجیب جناتی قسم کی کہانیاں مشہور ہیں۔ سلاجیت بھی ایک ایسی ہی پہاڑی سوغات ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ مردانہ طاقت میں بےپناہ اضافہ کرتی ہے جس کے معاملے میں مرد حضرات ہمیشہ سے بلا کے حریص ہیں۔ مشہور ہے کہ بڑے بڑے بادشاہوں اور راجوں مہاراجوں اور نوابین کو ان کے طبیب سلاجیت سے تیار شدہ نسخے استعمال کرواتے تھے، جس کی بدولت وہ روزانہ درجنوں عورتوں کے ساتھ بیک وقت داد عیش دیتے تھے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان میں سے کتنے بعد میں گردوں اور دیگر شدید اقسام کے امراض میں مبتلا ہو کر اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ بھارت کی بےشمار فارمیسیاں اور ویدک دواخانے سلا